5ریسلر ز سمیت بھارتی کھلا ڑی جان کی بازی ہا ر گئے

14 Jan, 2018 روزنامہ اوصاف
ممبئی(ویب ڈیسک) مہاراشٹرا میں روڈ حادثے میں 5 ریسلرز سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔مہاراشٹرا میں افسوسناک واقعہ ہفتے کی صبح ضلع سانگلی میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 ریسلرز سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے، یہ ایس یو وی کیری میں سوار یہ افراد حریف سمت سے آنے والے ٹریکٹر سے ٹکرکے نتیجے میں جان گنوا بیٹھے جب کہدیگرپانچ افراد کو مقامی اسپتال میں داخل کرادیاگیا جس میں مزید ریسلرز بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ ان پہلوانوں کا تعلق مقامی انسٹی ٹیوٹ سے بتایاگیا ہے۔ --> جب کہ مذکورہ ریسلرز ستارا میں مقابلے کے بعد گھر واپس آرہے تھے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کے دوران کرکٹر انکیت کیشری ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے جان کی بازی ہار گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بیس سالہ کرکٹر انکیت کیشری کولکتہ میں مقامی ٹیم سے میچ کے دوران کیچ پکڑنے کی جانب کوشش میں ساتھی کھلاڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگئے، جس کے بعد انھیں فورا ہسپتال منتقل کردیا۔ تین دن تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔کرکٹر انکیت کیشری کی موت پر بھارتی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میدان میں ہونے والے افسوس ناک واقع سے انکیت کا کیریئر ختم ہوگیا۔بالی ووڈ اداکار ہرتیک روشن کرکٹر انکیت کیشری کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ گذشتہ برس نومبر میں آسٹریلیا کے فلپ ہیوز بھی ڈومیسٹک میچ کے دوران سرپر گیند لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ کھیل کے میدان میں بھی کھلاڑی بعض دفعہ زندگی کی بازی بھی ہار جاتے ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: