پیاز کے آپ کی زندگی پر ایسے اثرات پڑتے ہیں کہ جانتے ہی ہر کو ئی خریدنے دوڑ پڑے گا

14 Jan, 2018 روزنامہ اوصاف
لاہور (نیوز ڈیسک ) پیاز ہر امیر اور غریب کے گھر میں روزانہ استعمال کی جاتی ہے۔ یہ ہمارے سالنوں کا ایک ضروری حصہ ہے۔ غذائی فائدوں کے ساتھ ساتھ پیاز میں دوائی فائدے بہت سے ہیں۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ بیماری کے کیڑوں، یعنی جراثیم کے زہر، چھوت والی اور وبائی بیماریوں سے بچاتی ہے اور ان کو دور کرتی ہے۔ ہیضہ اور طاعون وپلیگ کے زمانے میں پیاز کو باریک کاٹ کر سرکے یا لیموں کے رس میں ڈال کر غذا کیساتھ کھانے سے وبا سے حفاظت رہتی ہے۔ --> ہیضے کے مریض کو پیاز کارس چونے کا پانی ایک ایک تولہ ملا کر دو دو گھنٹوں کے بعد پلانا مفید ہے۔ کچی پیاز کا استعمال لُو( گرم ہوا)سے بچاتا ہے۔ اس کا سونگھنا بھی لُو سے بچنے میں مفید ہے۔ پیاز کا رس ایک تولہ شہد خالص ایک تولہ، گھی ایک تولہ، ایک انڈے کی زردی ۔ ان سب کو پانی میں ڈال کر خوب پھینٹیں اور آگ پر گرم کر کے نہار منہ کھائیں۔ اعلیٰ درجے کی طاقت ور غذائی دوا ہے۔ پیازکا رس ایک تولہ اور شہد ایک تولہ ملا کر ذرا سا گرم کرکے پینے سے بیٹھی ہوئی آواز کھل جاتی ہے۔ پیاز کے رس کو تھوڑے سے تِل کے تیل میں ڈال کر پکائیں۔جب پیاز کا رس جل جائے، تیل کو چھان کر رکھ لیں۔ کان کے درد اور ورم میں چند قطرے ٹپکائیں۔ مفید ہیں۔ بھلبھلائی ہوئی پیاز پھوڑے پھنسیوں پر باندھنے سے ان کو پکا کر پھوڑ دیتی ہے۔ نزلے میں پیاز کو تراش کرسونگھنے اور گلے کی خراش میں چبا چباکر کھانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ جتنی ترکاریاں اور سبزیاں ہماری غذا میں شامل ہیں ان سب سے زیادہ پیاز میں جراثیم مارنے کی طاقت موجود ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: