بڑی بڑی عما رتیں بنا نے والو ں کیلئے بری خبر ، سپریم کورٹ بڑا فیصلہ کر لیا

14 Jan, 2018 روزنامہ اوصاف
کراچی (نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر قائد میں کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت، عدالت نے چھ منزلہ عمارت کی اجازت دے دی، عدالت نے اضافی منزلوں کے الاٹیز کو رقم واپس کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں شہر قائد میں کثیر المنزلہ عمارت پر عائد پابندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ --> چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہے کہ پابندی سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، سب سے پہلے متاثر ایک مزدور ہوا ہے جو ملک بھر سے یہاں آتا ہے مگر شہر میں بلند ترین عمارتوں کی وجہ سے بنیادی مسائل پیدا ہو رہے ہیں، چیف جسٹس نے وکلاء سے کہا کہ کھل کر بات کریں کہ شہر میں موجود مافیا میں کون کون شامل ہیں، باتیں سب کرتے ہیں مگر نام کوئی نہیں لے رہا، عدالت میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی اور متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے ،چیف جسٹس کے سوال پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ بلند عمارتوں کی اجازت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی دیتی ہے، ساتھ ساتھ دیگر محکمہ بھی این او سی جاری کرتے ہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد کراچی میں چھ منزلہ عمارت کی تعمیرات کی اجازت دے دی تاہم انہوں نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کرنے والے اپنا بستر بھی تیار کر رکھیں، عدالتی حکم عدولی پر انہیں جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے، عدالت نے بلڈرز کو ہدایت کی کہ چھ منزل کے علاوہ تمام الاٹیز کی رقم واپس کی جائے گی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: