انٹرمیڈیب بورڈ: مختلف فارم جمع کروانے کے لیے دس برانچیں

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ طلباء اپنے رجسٹریشن ،پرمیشن ،امتحانی فارمز (پرائیویٹ امیدوار) سمیت مارکس شیٹ، سر ٹیفکیٹ، مائیگریشن ، امپروومنٹ آف ڈویژن اور دیگر فارمز فارم پر درج شدہ ہدایات کے مطابق کاغذات منسلک کر کے بورڈ آفس میں واقع حبیب بینک لمیٹڈ کے بوتھ کے علاوہ UBL کی مقررہ دس برانچوں میں بھی جمع کرواسکتے ہیں۔

 (1)نارتھ کراچی برانچ ،ناگن چورنگی (2) نصیر آباد برانچ، رحیم آباد نصیر آباد ایف بی ایریا شاہراہ پاکستان (3) کورنگی K ایریا برانچ Kایریا کورنگی نمبر پانچ (4) حسین ڈی سلوا برانچ، سمیع ٹاور قادری مارکیٹ بلاک Aنارتھ ناظم آباد (5) اورنگی ٹاؤن برانچ نزد میٹرو سینما اورنگی ٹاؤن نمبر تین (6) ملیر ٹاؤن شپ برانچ ملیر ٹاؤن نیشنل ہائی وے (7) شہید ملت برانچ شہید ملت روڈ بالمقابل کراؤن پلازہ (8) حامد اسکوائر برانچ حامد اسکوائر بلاک 3 گلشن اقبال نزد ڈسکو بیکری (9) گارڈن برانچ نشتر روڈ بالمقابل زولوجیکل گارڈن(10) بھٹائی کالونی برانچ پلاٹ نمبر 410/411بھٹائی کالونی کورنگی کراسنگ ۔ بورڈ نے پرائیویٹ امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے رجسٹریشن فارم بورڈ آفس آکر جمع کروانے کے بجائے اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یو بی ایل کی مقررہ دس برانچوں میں سے قریب ترین برانچ میں جمع کروائیں۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.