کراچی: کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی نتائج کا اعلان

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2017ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

 اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 2525طلباء رجسٹرڈ ہوئے جس میں سے 2379 نے امتحانات میں شرکت کی جس میں 824طلباء کامیاب قرار پائے، اس طر ح کامیابی کا تناسب 34.64 فیصد رہا، کامرس پرائیویٹ کے کامیاب ہونے والے طلباء میں 2 نے اے گریڈ، 8 نے بی گریڈ، 122نے سی گریڈ، 562 نے ڈی گریڈ جبکہ 130 طلباء نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 3273 طلباء رجسٹرڈ ہوئے ، 3129طلباء نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 1658 امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 52.99 فیصد رہا، آرٹس پرائیویٹ کے کامیاب ہونے والے طلباء میں ایک اے گریڈ، 66 بی گریڈ، 411 سی گریڈ، 996 ڈی گریڈ، 172 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 12طلباء پاس ہوئے۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.