انٹرمیڈیٹ: امتحانی فارم جمع کروانے کی نئی تاریخوں کا اعلان

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء میں شرکت کے خواہشمندتمام گروپس کے ایسے طلباء کیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کیلئے نئی تاریخوں کا اعلا ن کردیا ہے جنہوں نے سالانہ امتحانات برائے 2017ء یا اس سے قبل انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے امتحانات میں حصہ لیا ہو لیکن ناکام ہوگئے ہوں۔یاد رہے کہ ان طلباء پر وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے فیس معافی کا اطلاق نہیں ہوتا ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پروگرام کے مطابق گورنمنٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس ،ہوم اکنامکس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے ایسے تمام طلباء سالانہ امتحانات برائے 2018ء میں شرکت کیلئے اپنے امتحانی فارم بروز پیر 12 فروری 2018ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں، کالجز اور ہائیر سیکنڈری اسکولز یہ امتحانی فارمز بروز بدھ 14 فروری تک بورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے، جو امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارم جمع نہ کراسکیں وہ پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز منگل 13فروری سے 20فروری تک جبکہ ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ 21 فروری سے 27فروری تک امتحانی فارم اپنے کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.