خط میں سفید پاؤڈر ملنے پر ٹرمپ جونیئر کی اہلیہ ہسپتال منتقل

13 Feb, 2018 نیو
نیو یارک: امریکہ میں پولیس کے مطابق سفید پاوڈر والے ایک خط کا لفافہ کھولنے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو ونیسا ٹرمپ کو حفاظتی اقدامات کے تحت ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ یہ خط ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ٹرمپ جونئیر کے نام تھا اوراس پر ان کے مین ہٹن اپارٹمنٹ کا پتا درج تھا۔ ونیسا ٹرمپ اور موقع پر موجود دو دیگر افراد کو فائر فائٹرز نے تشخیص کے لیے ہسپتال پہنچایا۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق انہوں نے خط میں موجود سفید سفوف کی جانچ کی ہے اور تصدیق کی ہے کہ وہ غیر مضر تھا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بظاہر ونیسا ٹرمپ اس چیز سے جسمانی طور پر متاثر نہیں ہوئی ہیں۔ بعدازاں ٹرمپ جونیئر نے ٹویٹ کیا کہ ان کا خاندان محفوظ ہے اور انھوں نے اس واقعے کو ’ناگوار‘ قرار دیا۔ سی بی ایس نیو یارک کے مطابق ونیسا ٹرمپ کی والدہ نے یہ خط موصول کیا تھا جسے ونیسا نے کھولا۔ امریکی سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ وہ آج موصول ہونے والے ایک مشکوک پیکٹ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ٹرمپ جونیئر نے ستمبر میں اپنی اہلیہ اور پانچ بچوں کی حفاظت کے لیے سیکرٹ سروس کی خدمات حاصل کرنا چھوڑ دی تھیں تاہم ایک ہفتے بعد ہی دوبارہ انھیں حفاظت پر مامور کر دیا گیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اپنے والد کے ساتھ کاروبار سے منسلک ہیں اور انھوں نے نومبر 2005 میں ونیسا کے ہیڈن سے فلوریڈا میں شادی کی تھی۔ ٹرمپ جونیئر سے شادی سے قبل ونیسا ٹرمپ نیو یارک میں فیشن ماڈل رہ چکی ہیں۔ خیال رہے کہ امریکی حکام 2001 میں ڈاک کے ذریعے قانون سازوں اور صحافیوں کو زہریلا مواد انتھراکس بھیجنے کے بعد سے الرٹ ہیں جس میں پانچ افراد کی موت ہوئی تھی۔ نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: