انوپم کھیر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آئی لؤ پاکستان

13 Feb, 2018 اب تک
انوپم کھیر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آئی لؤ پاکستانممبئی (07 فروری 2018) بھارتی اداکار انوپم کھیر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا جبکہ ہیکر نے اس پر ’آئی لو پاکستان‘ کا پیغام لگادیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار انوپم کھیر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے اس پر ترکی کا جھنڈا پوسٹ کردیا گیا جبکہ ساتھ ہی ترکش زبان میں کوئی پیغام بھی لکھا گیا لیکن ہیکر نے پوسٹ کے آخر میں انگریزی میں ’آئی لو پاکستان‘ بھی لکھ دیا۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اداکار انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے جو مجھے متعدد دوستوں کے ذریعہ پتہ چلا۔ تاہم میں اس وقت لاس اینجلس میں موجود ہوں اور ہیکنگ کے حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ سے بات ہوگئی ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: