سعودی عرب میں بچوں کے ناموں میں "محمد " اور بچیوں کے ناموں میں "حور" سب سے زیادہ رکھا گیا

13 Feb, 2018 نیو
ریاض:پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں اور بچیوں کے نام رکھنا بھی ایک اہم کام ہے ۔ سعودی عرب میں بھی کسی نوزائید ہ بچے یا بچی کا نام رکھنے کے حوالےسے اپنی ثقافت ، مذہب قبیلے کو مدنظر رکھا جاتاہے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ احوال مدنیہ نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں پیدا ہونے والے بچوں کے سب سے زیادہ نام” محمد “ اوربچیوں کے ”حور“ رکھے جارہے ہیں۔ 1438ھ کے اعدادوشمار کے مطابق بچوں میں محمد ، عبداللہ اور عبدالعزیز جبکہ بچیوں میں حور، غنی اور ترف ناموں کا رواج زیادہ ہے۔ عام حلقوں میں بچوں کو علی، فہد، سلمان، خالد ، عمر ، عبدالرحمان اور سعود کے نام دیئے جارہے ہیں جبکہ بچیوں میں جود، نورة، سارة، کیان، فاطمہ، ریماءاور جوری زیادہ مقبول ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: