ایشوریا سے شادی لو میرج تھی، ابھیشیک بچن کا انکشاف

13 Feb, 2018 اب تک
ایشوریا سے شادی لو میرج تھی، ابھیشیک بچن کا انکشافممبئی (07 فروری 2018) نامور بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اور ایشوریا رائے کی شادی ارینج نہیں بلکہ لو میرج تھی۔بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق ابھیشیک بچن نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ایشوریا کی شخصیت سے کافی متاثر تھے اور انہیں پسند کرتے تھے لیکن یہ بات کہنے کی کبھی ہمت نہ ہوئی۔ 2007 میں ٹورنٹو میں فلم ’گرو‘ کے پریمیئر کے دوران ایشوریا سے اظہار محبت کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ابھیشیک بچن نے بتایا کہ فلم کا پریمیئر ختم ہونے کے بعد ہوٹل کی بالکونی میں ایشوریا کو سخت سردی میں اکیلے کھڑے دیکھ کر گھبراتے ہوئے محبت کا اظہار کردیا کہ ’مجھ سے شادی کروگی‘؟ جس پر ایشوریا نے بغیر کچھ وقت ضائع کیے میری پیشکش قبول کرلی وہ لمحہ میرے لیے بہت اہمیت کا حامل تھا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: