فاروق ستار نے پھر چلادیئے لفظوں کے وار،وسیم اختر , فاروق نسیم بنے نشانہ

13 Feb, 2018 چینل24
کراچی (24نیوز) فاروق ستار نے بہادرآباد گروپ کو ایک اور موقع دے دیا، کہتے ہیں 17 فروری سے پہلے واپس آجائیں مل کر مرکز جائینگے، وسیم اختر اور فاروق نسیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق فاروق ستار نے پھر چلادیئے لفظوں کے وار، کہتے ہیں مسلہ ٹکٹ کا نہیں اختیار کا تھا۔بعد مائنس ٹو تک جا پہنچی ہے۔ معلوم نہیں خالد مقبول کس کا آلہ کار بن گئے۔ آج بھی بہادرآباد کی رابطہ کمیٹی کو کہتا ہوں 17 فروری سے پہلے واپس آجائیں مل کر مرکز جائینگے۔ نیوز کانفرنس کے دوران مئیر کراچی وسیم اختر اور فاروق نسیم بھی بنے نشانہ، فاروق ستارکا کہنا تھا کہ مئیر کراچی کے اجلاس میں اگر آدھے سے زیادہ یوسی چئینر مین بھی نا جائیں تو وسیم اختر کو بھی پی آئی بی آجانا چاِہِیئے۔وسیم اختر ٹرانسفر پوسٹنگ بندھ کردیں۔ پرویز مشرف کو لیڈر ماننے والے فروغ نسیم سابق صدر کیلئے راہیں ہموار کررہے ہیں۔ فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ پتنگ کا نشان الگ نہیں ہوسکتا۔ اگر مجھے نکالا گیا تو کوئی بھی سربراہ 3 ماہ سے زیادہ ٹک نہیں سکتا۔ میرے ساتھ ایک اور سیٹ کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: