پیونگ چینگ, ونٹراولمپکس2018

13 Feb, 2018 پی ٹی وی نیوز
پیونگ چینگ ونٹر اولمپکس کے پانچویں دن دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا ۔خواتین کے ہاف پائپ سنو بورڈنگ مقابلے میں امریکہ کی کلوئی کِم نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ سترہ سالہ کِم اٹھانوے اعشاریہ پانچ دو پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہیں۔ چین کی ’’لیو جیایو‘‘ نے چاندی جبکہ امریکہ کی’’ اریلی۔ گولڈ ‘‘نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔۔۔۔۔۔۔فری اسٹائل اسکینگ میں کینیڈا کےمائیکل کنگزبری نے دلکش انداز میں جمپ لگائی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔۔۔۔۔۔ویمنز کے اسپیڈ اسکیٹنگ میں نیدر لینڈ کی ایتھلیٹ چھائی رہیں ،ڈچ سپیڈ سکیٹر آئرین وسٹ نے دسویں مرتبہ سونے کا تمغہ جیت کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔ سلور میڈل جاپان کے حصے میں آیا۔۔۔۔۔۔سکی جمپنگ میں ناروے کی میرن نے سب سے لمبی چھلانگ لگائی اور پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔۔۔۔۔خواتین کے دس کلو میٹر بائیتھلون مقابلے میں جرمنی کی ’لورا ۔ڈیلمیئر‘نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے اولمپکس میں دوسرا گولڈ میڈل جیتا۔۔۔۔۔مکسڈ ڈبلز کرلنگ کے مقابلے میں عالمی چیمپئن سویٹزرلینڈ نے روس کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اسکا مقابلہ کینیڈا سے ہو گا۔ونٹر اولمپکس کے مقابلے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: