ویلنگٹن, نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو12 رنز سے ہرادیا

13 Feb, 2018 پی ٹی وی نیوز
تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو بارہ رنز سے ہرادیا۔ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھیانوے رنز بنائے۔’’کین ولیمسن ‘‘ باہتر اور ’’ مارٹن گپٹل‘‘ پینسٹھ رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔انگلینڈ کی جانب سے ’’عادل راشد‘‘ اور’’ مارک ووڈ‘‘ نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں انگلینڈ کی ٹیم بیس اوورز میں نو وکٹوں پرایک سو چوراسی رنز بناسکی۔’’ ڈیوڈ ملن‘‘ نے انسٹھ اور ایلکس ہیلز نے سنتالیس رنز سکور کئے۔نیوزی لینڈ کے ٹرنٹ بولٹ اور مچل SANTNER نے دو،دو وکٹیں اپنے نام کیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: