اسلام آباد یونائیٹڈ نےسمت پٹیل اورسٹیون فن کی خدمات حاصل کر لیں

13 Feb, 2018 پی ٹی وی نیوز
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے ’’سمت پٹیل‘‘ اور ’’سٹیون فن‘‘ کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔’’سمت پٹیل‘‘ کو سری لنکن آل راؤنڈر’’اسیلا۔ گونا۔رتنے‘‘ کی جگہ شامل کیا گیا ہے ۔’’اسیلا۔ گونا۔رتنے‘‘ سری لنکن ٹیم کے تربیتی کیمپ میں شرکت کی وجہ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن نہیں کر سکیں گے۔سمت پٹیل نے دو سو چودہ ٹی ٹونٹی میچ چار ہزار ایک سو چوہتر رنز بنائے اورایک سو اٹھہتر وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ’’سٹیون فن‘‘ فاسٹ بولر ’’ڈیوڈ۔ ولی‘‘ کی جگہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو پورے ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب ہونگے۔’’ڈیوڈ۔ ولی‘‘ کاؤنٹی مصروفیات کے باعث فرنچائز کو دستیاب نہیں ۔سٹیون فن چھہتر ٹی ٹونٹی میچ میں نوے وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: