پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے سب سے بڑی خبر ۔۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پی ایس ایل میں کیا چیز استعمال کی جا رہی ہے ؟ دنیا حیران رہ گئی

13 Feb, 2018 روزنامہ اوصاف
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے تیسرے ایڈیشن میں امپائر ریویو سسٹم کے استعمال کا فیصلہ کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے امپائرز اور میچ ریفریز کو امپائر ریویو سسٹم سے آگاہی دلانے کے لیے 13اور14فروری کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ایک ورکشاپ کاانعقاد کیا ہے --> جس میں آئی سی سی کے امپائرز کوچ ڈینس برنز مقامی امپائرز اور میچ ریفریز کو سسٹم سے متعلق آگاہی دیں گے ۔پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 22فروری سے شروع ہورہا ہے اور آئی سی سی کی جانب سے تمام ٹی ٹونٹی مقابلوں کےلئے امپائر ریویو سسٹم کو لازمی قرار دیئے جانے کے بعد اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں اس کے استعمال کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: