برطانیہ کی کنزرویٹیو پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ سعودی عرب

13 Feb, 2018 اب تک
برطانیہ کی کنزرویٹیو پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ سعودی عربلندن (13 فروری 2018) برطانیہ کی کنزرویٹیو پارٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سعودی عرب کے دورے کے دوران خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ان کے محل میں ملاقات کی۔عرب ٹی وی کے مطابق کنزرویٹیو پارٹی کے رہنما لارڈ فرانسیس ماوڈی اور مشرق وسطیٰ کے لیے پارٹی کے بعض عہدیداروں پر مشتمل وفد نے شاہ سلمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔برطانوی سیاسی رہنماؤں کے وفد کی شاہ سلمان سے ملاقات کے دوران دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اور خطے کے سلگتے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر سعودی کابینہ کیرکن اور وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیر خارجہ عادل الجبیر، مجلس شوریٰ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر محمد بن امین الجفری بھی موجود تھے۔جبکہ برطانوی وفد میں سعودی عرب میں برطانیہ کیسفیر سائمن کولیس، کنزرویٹیو پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ مارک گرنیہ، جیمز ہیابی، سٹیفن میٹکاؤ، لارڈ فرانسیس پارینق، کیتھ سمبسو اور مشرق وسطیٰ گروپ کی ڈائریکٹر شالروٹ لیسی اور مارک مورسن شامل تھے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: