گوادر کا مقابلہ کرنے کیلئے بھارت نے عمان کی بندرگاہ حاصل کرلی

13 Feb, 2018 اب تک
گوادر کا مقابلہ کرنے کیلئے بھارت نے عمان کی بندرگاہ حاصل کرلینئی دہلی (13 فروری 2018) پاکستان کی بندرگاہ گوادر اور بحرہ ہند میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لئے بھارت نے عرب ملک عمان سے انتہائی اہم بندرگاہ ’دوقم‘تک رسائی حاصل کرلی ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس وقت عمان کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے سلطان سید قبوس بن سید السید سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس میں بھارت کو دوقم بندرگاہ تک رسائی بھی دی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اس معاہدے کے مطابق بھارتی جہازوں کی مرمت کے لئے دوقم پورٹ اور ڈرائے ڈاک کی خدمات بھی بھارت کو حاصل ہوں گی۔ دوقم کی بندرگاہ عمان کے جنوب مشرقی ساحل پر واقع ہے۔دراصل یہ ایران کی بندرگاہ چاہبہار کے قریب ترین واقع ہے۔ حال ہی میں دوقم بندرگاہ پر بھارت کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں بھارت نے عرب سمندر کے مغرب میں اپنی آبدوز اسی بندرگاہ پر تعینات کی تھی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: