امریکہ کا دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا اعلان

13 Feb, 2018 نیو
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ ٹیلرسن اپنے مصری ہم منصب سامع شوکری کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو خود طے کرنا ہو گا کہ وہ ہمارے ساتھ بامعنی مذاکرات شروع کرنے کیلئے کب تیار ہو گا۔ شمالی کوریا اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ اسے مزاکرات کی میز پر بیٹھ کر کیا بات کرنی ہے۔انہوں نے دورہ مصر کے دوران لیبیا اور شام کے بارے میں بات چیت کرنے کے علاوہ اسرائیل فلسطین امن پروگرام کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ انہوں نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصر ،پاکستان ،شام سمیت دنیا کے ایسے تمام ممالک کی مدد کرتا رہے گاجو دہشت گردی کا شکار ہیں۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: