ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد نے خالد مقبول صدیقی کو پارٹی کا سربراہ مقرر کر دیا

13 Feb, 2018 نیو
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد رابطہ کمیٹی نے خالد مقبول صدیقی کو پارٹی کا سربراہ مقرر کر دیا ، کنور نوید جمیل نے کہا کہ پتنگ ایم کیو ایم پاکستان کا انتخابی نشان ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد گروپ کی قانونی مشاورت ختم ہو گئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ خالد مقبول صدیقی پارٹی کے سربراہ ہوں گے۔ کنور نوید جمیل نے بتایا کہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ خالد مقبول صدیقی پارٹی کے سربراہ ہوں گے ، فاروق ستار نے ہمیں مشورہ نہ دیا تو ہم اپنے فیصلوں میں آزاد ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ خالد مقبول جس کو چاہیں گے وہی سینیٹ میں ایم کیو ایم کا امیدوار ہوگا ، پتنگ ایم کیو ایم پاکستان کا انتخابی نشان ہوگا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: