پاکستان کی بھارت کے دھمکی آمیز بیانات کی شدید مذمت

14 Feb, 2018 اب تک
پاکستان کی بھارت کے دھمکی آمیز بیانات کی شدید مذمتاسلام آباد: (13 فروری 2018) دفترخارجہ نے پاکستان کے خلاف بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں فوجی کیمپ پر حالیہ حملے کے بارے میں بھارتی الزامات قبل از وقت اور بے موقع ہیں۔ بھارت نے خاص طور سے یہ تسلیم کیا ہے کہ جب یہ بیان دیا گیا تو اس وقت تک آپریشن جاری تھا اور تحقیقات کا آغاز ہوا ہی تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بغیر کسی ثبوت کے الزام تراشی کا بھارتی رجحان انتہائی افسوسناک ہے۔ ہم نے کئی مرتبہ بھارت کو اپنے آپ کو منصف، عدلیہ اور فیصلہ ساز کے طور پر پیش کرتے ہوئے پایا ہے۔ الزام تراشی اور مہم جوئی پر مبنی بے بنیاد الزامات کی کوئی وقعت نہیں ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی بیان میں دھمکی آمیز لہجہ قابل مذمت ہے اور اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیوں سے ماحول میں مزید کشیدگی پیدا ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحانہ کارروائی کے خلاف پرعزم ہے اور اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ عالمی برادری پاکستان کے خلاف بھارت کے جنگی حربوں اور مسلسل بیان بازی کا نوٹس لے گی جو نہ صرف بین الاقوامی قانون کے خلاف ہیں بلکہ اس سے علاقائی امن وسلامتی کو بھی خطرہ ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: