اسحاق ڈار کی جانب سے جائیداد ضبطگی پر اعتراضات کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

14 Feb, 2018 اب تک
اسحاق ڈار کی جانب سے جائیداد ضبطگی پر اعتراضات کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گااسلام آباد: (14 فروری 2018) اسحاق ڈار کی جانب سے جائیداد ضبطگی پر اعتراضات کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔اس سے قبل 07 فروری کو ہونے والے سماعت میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی جانب سے جائیداد ضبطگی پر اعتراضات کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح اور نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے۔یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیےقاضی مصباح نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ہجویری فانڈیشن ایک ادارہ ہے جس میں خرید و فروخت نہیں کر سکتے ۔جو فیصلہ ہوتا ہے بورڈ کرتا ہے پھر اس پر عمل درآمد ہوتا ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ جائیداد ضبطگی کے چودہ دن کے اندر رجوع کرنا چاہیے تھا جو انہوں نے نہیں کیا۔جس پر قاضی مصباح کا کہنا تھا کہ ہمیں آرڈر دیر سے ملا ورنہ ہم فورا رجوع کرتے، عدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔فیصلہ 14 فروری کو سنایا جائے گا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: