حافظ آباد:بون میروکیس میں اہم پیشرفت،ڈی ایچ کیو اسپتال کا ملازم گرفتار

14 Feb, 2018 اب تک
حافظ آباد:بون میروکیس میں اہم پیشرفت،ڈی ایچ کیو اسپتال کا ملازم گرفتارحافظ آباد: (13 فروری 2018) حافظ آباد میں خواتین کی ریڑھ کی ہڈی سے پانی نکال کر اسے فروخت کرنے کا معاملہ، گروہ دو سوسے زائد خواتین کا بون میرو نکال چکا ہے۔متعدد متاثرہ خواتین کا کام کاج اور چلنا پھرنا مشکل ہوگیا۔ پولیس نے سولہ متاثرہ خواتین کے میڈیکل کرانے کے بعد نمونے پنجاب فارنزک لیبارٹری کو بجھوادیئے ہیں۔گروہ کا سرغنہ دو سوسے زائد خواتین کے بلڈ سیمپل نکال چکا ہے۔ متعدد متاثرہ خواتین کا کام کاج اور چلنا پھرنا مشکل ہو گیا۔ پولیس نے سولہ متاثرہ خواتین کے میڈیکل کروانے کے بعد نمونے پنجاب فرانزک لیبارٹی کو بجھوادیئے ہیں۔ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کا کہنا ہے کہ گروہ میں شامل خاتون سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ خواتین بلڈ سیپمل اور بون میرو خریدنے والے ڈی ایچ کیو کے ملازم ساجد کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق اب تک سولہ خواتین کے میڈیکل مکمل کرلیے گئے ہیں ،خواتین کی ریڑھ کی ہڈی اور جسم کے دوسرے حصوں پر انجکشن کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے واقعہ پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ غریب خواتین کو جہیز اور مالی امداد کا جھانسہ دے کر اُن کی زندگیوں سے کھیلنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔مجسٹریٹ نے تین ملزمان کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان ندیم اور ساجد کا پولی گراف ٹیسٹ کرایا جائیگا۔ ملزمان نے بارہ افراد کے بون میرو نکالنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: