پاک بحریہ اور رائل سعودی نیوی کی مشترکہ جنگی مشقیں شروع

14 Feb, 2018 اب تک
پاک بحریہ اور رائل سعودی نیوی کی مشترکہ جنگی مشقیں شروعریاض: (13 فروری 2018) پاک بحریہ اور رائل سعودی نیوی کی مشترکہ جنگی مشقیں شروع ہوگئی ہیں۔ پاک بحریہ کے دستے میں جنگی جہاز،ہیلی کاپٹرز اور دیگر ویسلز شامل ہیں۔جنگی مشقیں نسیم البحر اور درع الساحل کے نام سے شروع ہوئی ہیں جو سترہ فروری تک جاری رہیں گی۔ مشترکہ مشقوں کا مقصد باہمی تعلقات اور صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ پاک بحریہ کے جہاز ذوالفقار پر پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق نے پرتکلف عشائیہ دیا۔ عشائیے میں سعودی نیوی کے کمانڈر مشرقی ریجن اور دیگر اعلیٰ حکام کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ پاکستانی سفیر نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان کا پاکستان کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔یہ بھی پڑھیےپاک بحریہ کے زیراہتمام امن مشقیں 2017جاریپاکستان اور چینی بحریہ کی 6 روزہ مشقیں شمالی بحیرہ عرب میں ختم13.02.18 Naseem ul Bahar Pakistan Navy Exercise Saudi Navy Saudi Navy Commander
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: