قومی کرکٹرصہیب مقصودشادی کے بندھن میں بندھ گئے

14 Feb, 2018 اب تک
قومی کرکٹرصہیب مقصودشادی کے بندھن میں بندھ گئےملتان: (13 فروری 2018) قومی کرکٹر صہیب مقصور نے زندگی کی نئی اننگز شروع کردی۔ خانپور کی رہائشی حرا کومل کو دلہنیا بنا کر لے آئے۔قومی کرکٹر صہیب مقصود شادی کے بندھن میں بندھ گئے صہیب مقصود کی بارات میں دوست احباب اور اہلخانہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بارات مقامی میرج ہال پہنچی تو دلہے کا شاندار کا استقبال کیا گیا۔ شادی کی پر مسرت موقع پر صہیب مقصود نے موتیے کے کام والی کالی شیروانی پہن رکھی تھی۔ صہیب مقصود کا کہنا تھا کہ شادی والدین کی مرضی سے کی ہے۔خانپور کی رہنے والی صہیب مقصود کی دلہنیا حرا کومل نے بھی خوبصورت عروسی لباس زیب تن رکھا تھا۔ بارات کے ساتھ آئے باراتی خوشی سے نہال تھے جنہوں نے ڈھول کی تھاپ پر خوب رقص کیا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: