مشہور اداکار ویوک اوبرائے اب کیسے نظر آتے ہیں؟

14 Feb, 2018 روزنامہ اوصاف
لاہور (نیوز ڈیسک) بالی وڈ اداکار ویوک اوبرائے نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2002 میں انڈرورلڈ مافیا پر بننے والی فلم’’کمپنی‘‘ سے کیا جس سے انہوں نے خوب شہرت حاصل کی جب کہ متعدد فلموں میں مختلف کردار نبھانے کے باوجود ویوک اوبرائے منفی کردار میں --> ہی شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔نامور معاون اداکار سریش اوبرائے کے گھر جنم لینے والے ویوک نے فلمی کیریئر کا آغازہدایتکار رام گوپال ورما کی فلم کمپنی سے کیا، ا نہیں پہلی ہی فلم میں بہترین اداکاری پر فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کی ہٹ فلموں میں رم ، ساتھیا، مستی، اوم، کارا، قربان، ضلع غازی آباد، گرینڈ مستی اور کرش تھری شامل ہیں۔ویوک آجکل فلم انڈسٹری سے تھوڑے دور ہیں۔اداکار سلمان خان کیساتھ جھگڑوں کی وجہ سے بھی میڈیا کی خبروں کی زینت بنتے رہےویوک ابروئے کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں ان کی جسامت بھی بڑھ گئی ہے اور بال بھی اوپر کی طرف سے خاصے غائب ہوگئے ہیں
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: