لاہور :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر قتل

14 Feb, 2018 چینل24
لاہور (24نیوز) جی سی یونیورسٹی پروفیسر تنظیم اکبر کو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، ملزم کو فوری گرفتار کرنےکا حکم دے دیا ۔ لاہورمیں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی شعبہ باٹنی کے پروفیسر تنظیم اکبرچیمہ ٹارگٹ کلنگ نشانہ بنے۔ موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے کلمہ چوک کے قریب ان کی گاڑی کو روکا اورفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو 4 گولیاں ماری گئیں جن میں 3 گولیاں ٹانگوں اور ایک سینے میں لگی۔ قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ پروفیسر تنظیم اکبر کو ذاتی رنجش پر قتل کیا گیا۔ ملزم فائرنگ سے قبل مقتول سے باتیں کرتا رہا تھا۔ دوسری جانب جی سی یونیورسٹی کے اساتذہ نے وزیراعلیٰ سے قتل کی انکوائری اور ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ جی سی یونیورسٹی نے سوگ میں تمام تقریبات ملتوی کردیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ شہباز شریف نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم فوری گرفتارکرنے کا حکم دے دیا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: