کامرس ریگولر اور آرٹس ریگولر کے ضمنی نتائج کا اعلان کردیا گیا

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کامرس ریگولر اور آرٹس ریگولر کے ضمنی امتحانات برائے 2017ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

 اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس ریگولر گروپ کے ضمنی امتحانات میں 12391 طلباء رجسٹرڈ ہوئے، 11916 نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 5046 طلباء کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 42.35 فیصد رہا۔کامرس ریگولر کے کامیاب ہونے والے طلباء میں ایک نے اے گریڈ، 25 نے بی گریڈ، 560 نے سی گریڈ، 3650 نے ڈی گریڈ جبکہ 810 نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آرٹس ریگولر کے ضمنی امتحانات میں 3581 طلباء نے رجسٹریشن کروائی، 3461 نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 1456 طلباء کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 42.07 فیصد رہا۔آرٹس ریگولر کے کامیاب ہونے والے طلباء میں پانچ نے اے گریڈ، 62 نے بی گریڈ، 379 نے سی گریڈ، 852 نے ڈی گریڈ جبکہ 158 نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔

 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.