HMD Global نے Nokia کے پانچ نئے فونز متعارف کرا دئیے

image
اینڈرائیڈ ون پروگرام کے عزم کے ساتھ یہ طاقتور اسمارٹ فونز پیور ، سیکیوراور اپ ٹو ڈیٹ اینڈرائیڈ کے حامل ہیں اپنے وقت کا مشہور ترین Nokia 8110 کو4Gمیں بھی متعارف کرا یا ہے

بارسلونا،اسپین ،26 فروری،2018 : Nokia فونز بنانے والے ادارے، ایچ ایم ڈی گلوبل نے آج اپنے ایوارڈ یافتہ اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے پورٹ فولیو میں چار نئے فونز Nokia 8 Sirocco ، Nokia 7 Plus ، نیاNokia 6 اورNokia 1 کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ان اسمارٹ فونز میں وہ تمام خصوصیات اور کاریگری موجود ہے جس کی آپ Nokia فونز سے توقع کرتے ہیں اور ان میں سے ہر اسمارٹ فون اسٹینڈرڈ کے طور پرپہلے سے زیادہ پائیدار اور قابل بھروسہ رکھا گیا ہے اور اس طرح یہ رینج میٹریل اور ڈیزائن میں نئے معیار کا مقرر ضامن بنے گا۔

پیور، اسمارٹ، سیکیور اور جدید ترین اینڈرائیڈ کے تجربہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ایچ ایم ڈی گلوبل نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وہ پہلا گلوبل پارٹنر ہے جس کے پاس ڈیوائسزکا فل suite موجود ہے جسے گوگل نے Android One پروگرام میں منتخب کیا ہے۔پیور، سیکیور اور اپ ٹو ڈیٹ اینڈرائیڈ کا تجربہ فراہم کرنے کے غیر متزلزل عزم نے Nokia اسمارٹ فونزکے لیے یقینی بنایا ہے کہ وہ گلوبل پروگرام کے لیے قدرتی طور پر نہایت موزوں ہیں۔

ان بہترین نئے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے علاوہ، اپنے وقت کا مشہور Nokia 8110سلائیڈر فون بھی 4G کنیکٹویٹی کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے جس میں گوگل اسسٹنٹ، گوگل میپس، گوگل سرچ،
فیس بک اور ٹوئٹر شامل ہیں ۔

ان نئے اسمارٹ فونز میں سے تین – Nokia 8 Sirocco ، Nokia 7 Plusاور نیا Nokia 6 – Android One فیملی کا حصہ ہیں جو گوگل کے ڈیزائن کیے ہوئے اعلیٰ معیار کے سافٹ ویئرکا تجربہ فراہم کرتی ہے۔ ان میں سے ہر فون وقت گزرنے کے ساتھ نئے AI کی طاقت والی جدتوں کے ساتھ جدید رہتا ہے اور گوگل کی جانب سے اعلیٰ ترین معیار کا تحفظ رکھتا ہے۔پیور اینڈرائیڈ انسٹالیشن کے ساتھ، Nokia اسمارٹ فونز میں کسی قسم کی غیر ضروری UI کی تبدیلیاں یا خفیہ پروسیسز نہیں پائے جاتے جو بیٹری کی زندگی کم کرتے ہیں یا انہیں سست کرتے ہیں جس کے تحت آپ زیادہ عرصہ تک اپنے نئے فون سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ان میں سے ہر نیا فون محدود تعداد میں pre-installedایپس کے ساتھ دستیاب ہے تاکہ آپ کو اسٹوریج اور تازہ ترین ایجادات کے لیے زیادہ جگہ دستیاب ہوجن سے آپ روزمرہ کی زندگی میں سب سے آگے رہیں۔

نئے Android OreoTM کے ساتھ آپ بالکل نئے فیچرز سے لطف اندوز ہوتے ہیں جن میں ملٹی ٹاسکنگ کے لیے پکچر-ان-پکچر، اینڈرائیڈ انسٹنٹ ایپس شامل ہیں تاکہ آپ بغیر کسی مشکل کے ساتھ ایپس کو چلا سکیں، 60 زبردست نئے emojis اور بیٹری کو بڑھانے والا فیچرشامل ہے جو بیک گراؤنڈمیں چلنے والی ایپس کے لیے بیٹری کے استعمال کو محدود کر دیتا ہے۔

Nokia 8 Siroccoاپنے مداحوں کے لیے ایک غیر معمولی طور پر کمپیکٹ پاور ہاؤس فون ہے جسے Nokia فونز کے بھرپور ڈیزائن کی وراثت سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔ Nokia 8 Sirocco اپنے ڈیزائن میں نہایت نفیس، اورپائیدار ہے جو کاریگری اور بامقصد جدت کا مثالی امتزاج ہے۔آپ اپنی کہانی اور دیگر تخلیقات کو مزید عمدہ فیچرز کے ذریعے پیش کر سکتے ہیں جن میں زیادہ بہتر ڈوئل سائٹ سمیت، پاور فل ZEISS آپٹکس اور نہایت ہی باریکی سے آواز کو Nokia کے spatial audios کے ساتھ ٹیون کیا گیا ہے، شامل ہے۔ Nokia 8 Sirocco ایک غیر معمولی طور پرمضبوط اور عمدہ فون ہے اور ہمارا اب تک کا انتہائی خوبصورت اسمارٹ فون ہے۔

اس کی خمدار گلاس والی فنش انتہائی درستی کے ساتھ بنائے گئے اسٹین لیس اسٹیل کا فریم مضبوطی اور خوبصورتی دونوں فراہم کرتا ہے۔کناروں کی جانب سے محض 2mm پتلا Nokia 8 Sirocco ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک خمدارpOLED 2K کا 5.5 انچ والا ڈسپلے میں چھوٹے bezels موجود ہیں اور اس کی ڈھلی ہوئی خمدار باڈی ایک غیر معمولی طور پر کمپیکٹ پروفائل بناتی ہے۔

اسٹین لیس اسٹیل سے بنا ہوا اس کا فریم 6000 سیریزکے ایلومینم سے بھی ڈھائی گنا زیادہ مضبوط ہے اور اس کا 3D Corning Gorilla Glass 5 روزانہ لگنے والی چوٹوں کو برداشت کرنے کیلیے کافی مضبوط ہے۔ پر تعیش وزن اور عمدہ توازن کے ساتھ یہ آپ کے ہاتھ میں زیادہ محفوظ رہتا ہے جس کی وجہ بہتر گرفت ہے جو اس کے دوہرے ڈائمنڈ پالش کیے ہوئے اسٹین لیس اسٹیل کے فریم سے ملتی ہے۔

اب آپ تصویر کے ہر تفصیل کو محفوظ کر سکتے ہیں کیوں کہ Nokia 8 Sirocco کے ڈوئل ریئر سینرز اور ZEISS آپٹکس کے ساتھ تیار کیاگیا ہے، جنہیں غیر معمولی طور پر حساس، وائیڈ اینگل پرائمری کیمرے کو متاثر کم روشنی میں بھی کام کرنے والے13 میگا پکسل کے ایک سیکنڈری سینسر کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے اور جو 2xتک زوم کر سکتا ہے۔اب پرو کیمرا موڈ میں آپ ہر تصویر پر پورا مینول کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں اور اس طرح ایک پروفیشنل کی مانند تصاویر لے سکتے ہیں۔

Nokia 7 Plusتخلیق کاروں کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ وہ حیرت انگیز کنٹنٹ تیار کر سکیں۔ Nokia 7 Plus میں ایسی اسکرین، پاور، ڈیزائن اور فیچرز موجود ہیں جو اسے ہمارے اسمارٹ فونز کی رینج میں ہیرو بناتے ہیں۔ جدید آپٹیکل ہارڈ ویئر اور imaging algorithm کے ملاپ سے Nokia 7 Plus تصاویر میں بالکل حقیقی لمحات کو بھی گرفت میں لے لیتا ہے۔ شاندار کارکردگی کے لیے زیادہ بہتر ڈوئل سائٹ ریئر سینسرز کے ساتھ ZEISS آپٹکس میں ایک ultra-sensitive 12میگا پکسل وائیڈ اینگل پرائمری کیمرے کودونوں کم روشنی اور بہت زیادہ روشنی والے حالات میں کام کرنے والے 13میگا پکسل والے کیمرے کے ساتھ جوڑ دیا گیا جو ایسے لمحات کے لیے 2x آپٹیکل زوم دیتا جنہیں آپ زیادہ قریب سے محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔

Nokia 7 Plus میں پاورفل Qualcomm Snapdragon 660 موبائل پلیٹ فارم نصب ہے جس کی بدولت اب آپ زیادہ عرصہ تک کونٹینٹ کواپنے پاس رکھنے کے قابل ہو سکیں اوراس سے لطف اندوز ہو سکیں، اس کو خاص طور پر زیادہ سے زیادہ کارکردگی دینے کے لیے زیادہ بیٹری لائف کے لیے تیار کیا گیا ہے چاہے آپ اپنی #Bothie ویڈوز کو لائیو فیس بک یا یوٹیوب پر براڈکاسٹ کررہے ہوں ۔ اس کی کارکردگی میں اضافہ کے لیے ہر اضافی bit کواستعمال کرنے کی غرض سے اس میں پہلے سے 3800 mAh کی بیٹری نصب ہے جس سے Nokia 7 Plus کو زبردست 2 دن کی بیٹری لائف ملتی ہے۔

اس کا نہایت باریکی کے ساتھ خم کھائی ہوئی بیک اور پتلے کنارے آپ کو ایک خصوصی اورپر کشش پیکج میں بڑی اسکرین کا تجربہ فراہم کرتے ہیں۔ اس کا 6 انچ کا انتہائی تیز ، روشن ، واضح اور18:9 فل HD+ ڈسپلے Nokia 7 Plusکو براؤزنگ، سوشل میڈیا کے استعمال، گیمنگ اور انٹرٹینمنٹ میں زیادہ کونٹینٹ فراہم کرتا ہے۔

Nokia 6 کو اس کے پیشر وکی کامیابی سامنے رکھ کر بنایا گیا ہے۔یہ اسمارٹ فون زیادہ کارکردگی کا حامل ہے اور ایک زیادہ کمپیکٹ اور پائیدار باڈی میں اس بار زیادہ زبردست فیچرز رکھے گئے ہیں۔ یہ اپنے ایوارڈ یافتہ پچھلے Nokia 6سے زیادہ تیز ہے اور اب اس میں زیادہ بہتر ڈوئل سائٹ ZEISS آپٹکس، USB-Cفاسٹ چارجنگ، ایک زیادہ کمپیکٹ اسکرین-ٹو-باڈی کا تناسب، Nokia spatial audio اورپیور، سیکیور اور جدید ترینAndroid OreoTMشامل ہیں۔

نئے Nokia 6 میں اس کی حقیقی کاریگری کو اور بھی بہتر بنایا گیا ہے جس میں 6000 سیریز ایلومینم کے سالڈ بلاک سے تیار کردہ unibody کو 11 گھنٹے کے دو ٹون والے اینوڈائزنگ اور پالیشنگ پروسیس سے تیار کیا گیا ہے۔Scuplted 2.5D کے ڈسپلے کو نقصان سے محفوظ Corning® Gorilla® Glass کے ساتھ جوڑا گیا ہے جس سے نئے Nokia 6 سائز میں کمپیکٹ اور اس کی ریفائنڈ باڈی مزیدپائیداربن گئی ہے۔

ہمارے انجنیئروں نے Qualcomm® Snapdragon™ 63 0 موبائل پلیٹ فارم کو انٹیگریٹ کیاہے تاکہ یہ تمام دن چلنے والی بیٹری لائف کے ساتھ کسی مسئلے کے بغیر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے۔

Nokia 1قابل رسائی ٹیکنالوجی میں ایک پیشرفت ہے جو اسمارٹ فون میں موجود ضروری چیزوں کے ساتھ اعلیٰ معیار فراہم کرتا ہے جس کی صارفین Nokiaفون سے توقع رکھتے ہیں اور جو دنیا بھر میں مداحوں کیلئے ایک جانا پہچانا تازہ ترین ڈیزائن ہے۔اس اسمارٹ فون میں Android Oreo™ (Go edition) , ورژن موجود ہے جو 1GB RAM یا اس سے کم RAMوالی ڈیوائسز کے لیے Andoid Optimized ورژن ہے ۔ Nokia 1 کو Google Play™ Store پر مکمل رسائی کے ساتھ تیز اور فوری ردعمل کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے لہٰذا صارفین واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام سے لے کر موبائل بینکنگ تک اپنی تمام پسندیدہ ایپ تلاش کرسکتے ہیں جبکہ یہ Android Oreo™ (Go edition) کے لئے optimized apps کو بھی نمایاں کرتا ہے۔

ایک نئے پیکج میں مشہور زمانہ Nokia smile کی خصوصیت کے ذریعے صارفین اپنے Nokia 1 کوپسندیدہ Xpress-on کورز کے ساتھ تبدیل کرسکتے ہیں جو دلکش رنگوں کی رینج میں دستیاب ہیں۔ صرف چند سیکنڈز میں آپ آن اور آف پر کلک کرکے اپنی مرضی کے سٹائل کے مطابق کورز تبدیل کرسکتے ہیں۔ہر کور فون کے اصل کور کی طرح باریکی اور توجہ کے ساتھ بنایا گیا ہے۔انفرادی رنگوں سے مزیّن دو رنگوں والا پولی کاربونیٹ کور روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والا ایک پائیدار ڈیزائن ہے۔

مشہور زمانہ Nokia 8110کو 4G نے روایتی خصوصیت کا حامل فون روایتی curved slider ڈیزائن کے ساتھ دوبارہ متعارف کرایاجارہاہے ۔اس فون میں اسمارٹ فونز والی تمام ضروری چیزیں موجود ہیں جس کی بدولت صارفین وقت پڑنے پر اپنا فون بند کر کے اس احساس کے ساتھ آرام اور تفریح کر سکتے ہیں کہ ان کے کام کی تمام ضروریات ان کے پاس ہیں۔

ایک جانے پہچانے اور استعمال میں آسان انٹرفیس کے ساتھ اس فون میں intuitive tactile mechanics اور بذریعہ سلائیڈ کالز کا جواب دینے اور ختم کرنے کی خصوصیت کے ساتھ ساتھ اس کا لت لگنے والا ہیلی کاپٹر کے پنکھے کی طرح گھومنے والا منفرد ڈیزائن پرکیاگیا ہے۔ Nokia 8110 کی کاریگری صارفین کو معیار کے اعتبار سے بھروسہ اور پائیداری فراہم کرتا ہے جس کی آپ Nokiaفون سے توقع کرتے ہیں۔Nokia 8110واضح VoLTEکالنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے اوریہ منفر 4G فیچر فون یا کمپینین فون کے خواہشمند افراد کے لیے بہترین فون ہے۔ایک ایپلی کیشن اسٹور تک رسائی کے ذریعے صارفین گوگل اسسٹنٹ ، گوگل سرچ، گوگل میپس ، فیس بک اور ٹوئٹر جیسی پسندیدہ ایپ ، ای میل بھیجنے اور وصول کرنے یا کونٹیکٹ امپورٹ کرنے اور اپنے کیلنڈر کو آؤٹ لک یا gmail سے ہم آہنگ کرسکتے ہیں۔ Nokia 8110کو بلارکاوٹ چلانے کے لیے Qualcomm ® 205 موبائل پلیٹ فارم کی خصوصیت موجود ہے۔اور اس میں مشہور زمانہ گیم Snake کا ترمیم شدہ ورژن بھی موجود ہے۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایچ ایم ڈی گلوبل کے سی ای او فلوریئن سیچ ( Seiche Florian) نے کہا:’’گزشتہ سال اسی وقت ہم نے مداحوں کی طرف سے بڑی توقعات اوربڑی ذمہ داری کے ساتھ اپنے وقت کے سب سے جدید برانڈز کی وراثت فراہم کرنے کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔اس کے بعد سے ہم نے پسندیدہ آئیکون دوبارہ متعارف کرانے شروع کردیئے ، نئے اور پرانے دوستوں سے شراکت داری قائم کی اوراپنے اسمارٹ فون پورٹ فولیو سے پیور، سیکیور اور اپ ٹو ڈیٹ اینڈرائیڈ کا تجربہ فراہم کیا۔ گزشتہ سال ہم نے 70ملین سے زائد فونز فروخت کئے۔ہم نے اپنے پورٹ فولیو میں توسیع کرتے ہوئے ہمیشہ ایک ویژن کو ہی برقرار رکھا ہے جو کہ ہمارے مداحوں کی توقعات کے مطابق بہترین Nokiaفونز فراہم کرنا ہے ۔یہ ایک زبردست وقت گزرا ہے اور جیسے ہی ہم آگے کی طرف دیکھتے ہیں، ہم اپنے پورٹ فولیوز میں اضافہ کرنے اور صارفین کو نوکیا فونز کی ایک وسیع رینج فراہم کرنے کے خواہاں ہیں جسے وہ چاہتے ہیں اور جس پر وہ اعتماد اور انحصار کرسکتے ہیں۔‘‘

ایچ ایم ڈی گلوبل کے چیف پروڈکٹ آفیسر، یوہو سرویکاس ( Sarvikas Juho)نے کہا،’’ ہمیں آج اپنی رینج میں وسعت کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے جس میں پانچ نئی ڈیوائسز متعارف کرائی گئی ہیں۔ جس کے ذریعہ Nokia 8 Siroccoسمیت اسمارٹ فون ڈیزائن کے نئے بینچ مارکس متعین کیے گئے ہیں اور ہمارا اب تک کا انتہائی قابل رسائی اسمارٹ فون Nokia 1 فراہم کر رہے ہیں۔ان نئی ڈیوائسز کے ذریعہ آپ انجنیئرنگ میں ہماری جدید اپروچ اور امیجنگ میں ہماری مضبوط وراثت دیکھیں گے جو ZEISS کے تعاون سے منظر عام پر آ رہی ہے۔آپ ہمارے اپنی کلاس میں بہترین میٹریل پر مبنی ڈیزائن کو دیکھیں گے ، جس نے پورے پورٹ فولیو میں ڈیزائن اور امتیازی فنش میں ہماری مدد کی اور جس سے Nokia فون سے توقع کی جانے والی پائیداری پر بھروسہ ملتا ہے۔ ہمیں ایسے اسمارٹ فونز تیار کرنے پر خود اپنے آپ پر فخر ہے جو حقیقی دنیا کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ پیور، سیکیور اور جدید ترین اینڈرائیڈ کا عزم ہماری حکمت عملی کی بنیاد ہے جسے ہمارے کسٹمرز پسند کرتے ہیں۔ آج، ہم اس عزم کو مزید مستحکم کر رہے ہیں اور عالمی سطح پر Android One پروگرام کے لیڈنگ پارٹنر بن رہے ہیں اور ایک ایسا تجربہ فراہم کر رہے ہیں جس کی توثیق گوگل نے کی ہے۔‘‘

ایچ ایم ڈی گلوبل کی چیف ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ اور چیف مارکیٹنگ آفیسر،پیکا رنتالا ( Rantala Pekka) نے کہا،’’اسمارٹ فون روزانہ کا ساتھی ہے اور ایک ایسی شے ہے جس کے بارے میں لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ یہ قابل بھروسہ ہے۔گزشتہ برس ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ہم اپنے حقیقی Nokia فون کا حقیقی تجربہ فراہم کریں گے اور ہم Nokia پر لوگوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم Andoid One پروگرام میں شرکت پر بہت پر جوش ہیں اوریہ اس وعدہ کو پورا کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ آج کے اعلانات کے بعد دنیا بھر میں ہمارے فون کے کنزیومر کا پورٹ فولیو حقیقی طور پر محسوس کریں گے کہ ان کے پاس ایسا Nokia فون ہے جس پر وہ بھروسہ کر سکتے ہیں۔‘‘

اینڈرائیڈ اور گوگل پلے کے وائس پریذیڈنٹ ، بزنس اینڈ آپریشنز، جیمی روزنبرگ (Jamie Rosenberg ) نے کہا ، ’’ Android One ہمارا فلیگ شپ پارٹنر پروگرام ہے اور نئے Nokia اسمارٹ فون کی یہ جامع لائن اپ ہماری اب تک کی سب سے بڑی پارٹنرشپ کو ظاہر کرتی ہے۔اب، دنیا بھر میں صارفین اپنی ضرورت کے مطابق بہترین ڈیوائس حاصل کر سکتے ہیں اور یا جان سکتے ہیں کہ ان کے پاس اعلی ٰمعیار کا ہارڈویئر اور سافٹوئیر موجود ہے جو اسمارٹ، سیکیور اور دلچسپ ہے۔‘‘
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.