ہوا وے نے میڈیا پیڈ M5 سیریز کے ہوا وے میٹ بک X پرو اور کمرشل ٹرمینل ڈیوائس 5G سی پی ای متعارف کروا دی

image
طاقتور جدید ترین اور خوبصورت موبائل ڈیوائسز کی فراہمی میں کامیابی کے ساتھ ہوا وے کنزیومر گروپ (سی بی جی) نے ہوا وے میڈیا پیڈ M5 سیریز کے ہوا وے میٹ بُک ایکس پرو اور 5 جی کے لئے 3GPP ٹیلی کمیونیکیشن معیارات کے مطابق دنیا کی پہلی تسلیم شدہ کمرشل ٹرمینل ڈیوائس ہوا وے 5 جی کسٹمر پرمائسز ایکوئپمنٹ (سی پی ای) متعارف کرائی ہے۔

علاوہ ازیں ہوا وے نے ’’روڈ ریڈر‘‘ پراجیکٹ کے ذریعے کار چلانے کے لئے اے آئی پاورڈ سمارٹ فون کے استعمال کیلئے دنیا میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچر کے طور پر اپنے آپ کو منوایا ہے۔

نئے شاندار ڈیزائن کے ساتھ اور انتہائی زبردست کارکردگی کی حامل ہوا وے کی نئی ڈیوائسز دنیا میں انقلابی کمپیوٹنگ تجربہ فراہم کرنے کیلئے ٹیکنالوجی پیش کر رہی ہیں۔ روڈ ریڈر پراجیکٹ کسی چیز کی شناخت کی ٹیکنالوجی کیلئے سرحدوں کو عبور کرتا ہے اور سیکھنے کی صلاحیتیں، رفتار اور اے آئی پاورڈ ڈیوائسز کے ٹیسٹ کیلئے بہترین کارکردگی فراہم کرتا ہے۔

ہوا وے کنزیومر بزنس گروپ کے سی ای او رچرڈ یو نے کہا کہ منسلک دنیا کے وژن کے ذریعے ہوا وے پر ہماری رہنمائی ہو رہی ہے اور اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ہم تحقیق اور ترقی میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں تاکہ ٹیکنالوجی کے ساتھ لوگوں سے بات چیت اور رابطہ کے ذرائع کو سمجھا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہوا وے میٹ بک ایکس پرو، ہوا وے میڈیا پیڈ ایم فائیو سیریز اور دنیا کی پہلی 3GPP فائیو جی سی پی ای کو متعارف کرانے کے ساتھ ہم جدید ڈیوائسز کی فراہمی کے وعدے کو پورا کر رہے ہیں جو موبائل کمپیوٹنگ تجربہ کے ہر حصہ کو بیان کرتے ہیں۔

ہوا وے ویسٹرن یورپ کے چیف مارکیٹنگ آفیسر اینڈریو گیریھے نے ’’روڈ ریڈر‘‘ پراجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سمارٹ فونز کسی چیز کی شناخت کے بارے میں پہلے ہی شاندار ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہم اسے نہ صرف کار چلانے بلکہ چیزوں کو دیکھنے کی اے آئی صلاحیتوں کے استعمال کیلئے بروئے کار لا سکیں۔

ہوا وے میٹ بک ایکس پرو اور ہوا وے میڈیا پیڈ ایم فائیو سیریز چین، یورپ، جنوبی امریکہ، ایشیاء پیسیفک اور مشرق وسطیٰ میں 2018ء کے موسم بہار میں دستیاب ہوگی۔

ہوا وے میٹ بک ایکس پرو ایک الٹرا سلم، مکمل خصوصیات سے بھرپور 13.9 انچ کی نوٹ بک
ہے جو تمام نئے 3K ٹچ کی سہولت کے ساتھ ہوا وے فل ویو ڈسپلے اور 91 فیصد سکرین سے باڈی کی شرح کی حامل ہے۔ انٹل کور آئی سیون/آئی فائیو 8th جنریشن کے پروسیسر کے ساتھ این ویڈیا جیو فورس MX150 جی پی یو اور 2 جی بی ڈی ڈی آر 5 اور 57.4Wh کی بیٹری کی حامل ہے جو اسے مارکیٹ میں سب سے زیادہ طاقتور نوٹ بک قرار دیتا ہے۔ ہوا وے میٹ بک ایکس پرو ڈولبی ایٹموس ساؤنڈ سسٹم اور کسٹم سپیکرز کی خصوصیات شامل ہیں جو آواز کے لئے عمیق آڈیو فراہم کرتی ہیں جس سے صارفین لطف اندوز ہوں گے۔

ہوا وے میڈیا پیڈ ایم فائیو سیریز 2.5 ڈی گلاس سکرین اور 2K ایچ ڈی ClariVu 5.0 کے بہتر ڈسپلے، 8.4 انچ اور 10.8 انچ کے ٹیبلٹس کے حامل ہیں۔ اس میں ہارمن کارڈون کی جانب سے سپیکرز فراہم کئے گئے ہیں۔ ہوا وے ہائیسٹن ٹیکنالوجی تھری ڈی آڈیو اور بہتر آواز کے معیار کیلئے مکمل طور پر Hi-Res آڈیو کو سپورٹ کرتا ہے۔ 10.8 انچ کے ہوا وے میڈیا پیڈ ایم فائیو پرو انتہائی قیمتی ہوا وے ایم پین کی خصوصیات کے ساتھ فراہم کیا جا رہا ہے جو 4,096 لیولز کی حساسیت کے دباؤ کی خصوصیت کا حامل ہے جو اسے زیادہ حقیقی اور آسان بناتا ہے۔

تھری جی پی پی سٹینڈڑڈ فائیو جی سی پی ای ہوا وے کی عالمی طور پر فائیو جی کے لئے 3GPP مواصلاتی معیارات کے مطابق تسلیم شدہ ڈیوائس ہے۔ ان ڈور اور آؤٹ ڈور کنفیگریشن میں دستیاب ہے اور یہ 2 جی بی پی ایس تک کی سپر فاسٹ ڈاؤن لوڈ سپیڈ فراہم کرتی ہے اور فور جی اور فائیو جی نیٹ ورک دونوں پر چل سکتی ہے۔ ہوا وے 5G سی پی ای ہوا وے کی اندرونی طور پر تیار کردہ Balong 5G01 چپ سیٹ کی حامل ہے جو 3GPP معیارات اور تمام 5G فریکوینسی بینڈز کے ساتھ صلاحیتوں بشمول سب6Ghz اور ملی میٹر ویو (ایم ایم ڈبلیو) کے ساتھ دنیا کی پہلی کمرشل چپ سیٹ ہے۔

ہوا وے نے پورشے پانامیرا کو ایک ڈرائیور کے بغیر چلنے والی گاڑی جو نہ صرف دیکھتی ہے بلکہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو سمجھتی ہے، میں تبدیل کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ ہزاروں مختلف اشیاء بشمول بلی، کتے، گیند اور موٹر سائیکل کی شناخت کر سکتی ہے۔ اس پراجیکٹ کا فائدہ پہلے ہی اے آئی صلاحیتوں کے حامل ہو وے میٹ 10 پرو میں بھی کیا گیا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.