لائیو پرفارمنس کے دوران گلوکار اور شو آرگنائزر آپس میں جھگڑ پڑے، ویڈیو وائرل ہو گئی

image

آگرہ : بھارت کی  مشہور گلوکارہ   پلک  اور اسکا  بھائی پلاش  لائیو پرفارمنس کے دوران شو کے آرگنائزر پر چلانا شروع ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق دونوں بہن  بھائی پلک اور پلاش آگرہ میں  ایک موسیقی کے پروگرام کر رہے تھے ۔ تاہم گانے کے دوران دونوں نے اچانک چلانا شروع کر دیا اور شو کے آرگنائزر کو ان کی والدہ کے ساتھ نامناست رویہ اپنانے پر معافی مانگنے کاکہا ہے ۔

اے این آئی نے سوشل میڈیا پر    ویڈیو کلپ اپلوڈ کیا  جس میں دونوں سنگرز کی باقاعدہ آواز سنی جاسکتی ہے جس میں وہ شو کے آرگنائزر پر شدید غصہ ہو رہے ہیں اور اس کو ان کی والدہ سے فوری طور پر معافی مانگنے کا کہہ رہے ہیں ۔

جس کے بعد آرگنائزر سمیت متعدد افراد سٹیج پر آگئے اور انہوں نے مسلے کو حل کرنے کی کوششیں شروع کر دیں . 

ویڈیو دیکھنے کے لیے کلک کریں :-


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.