انٹرمیڈیٹ بورڈ٬ امتحانی فارم جمع کروانے کیلئے تاریخوں کا اعلان

06 Mar, 2018 ہماری ویب
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء میں شرکت کے خواہشمنداور اہل سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، آرٹس ریگولر اور ہوم اکنامکس گروپس کے علاوہ سائنس گروپس کے پرائیویٹ امیدواروں کے ایسے طلباء کیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کیلئے تاریخوں کا اعلا ن کردیا ہے جو انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2017ء میں ناکام ہوگئے ہوں۔یاد رہے کہ ان طلباء پر وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے فیس معافی کا اطلاق نہیں ہوتا ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبرز BIE/EG/38/2018 اور BIE/EG/39/2018کے مطابق گورنمنٹ و پرائیویٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، آرٹس ریگولر اور ہوم اکنامکس گروپس کے ایسے تمام طلباء سالانہ امتحانات برائے 2018ء میں شرکت کیلئے اپنے امتحانی فارم بروز منگل 6 مارچ 2018ء سے بروز پیر 19 مارچ 2018ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں، کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولز یہ امتحانی فارم بمع فیس بروز بدھ 21مارچ 2018ء تک بورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے جبکہ سائنس گروپس کے پرائیویٹ امیدواربشمول امپروومنٹ آف ڈویژن اور ایڈیشنل سبجیکٹس اپنے امتحانی فارم سندھ حکومت کے گریڈ 17کے افسر اور بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد 6مارچ سے 19مارچ تک بورڈ آفس میں واقع حبیب بینک لمیٹڈ کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں،تمام وہ ریگولر امیدوار جو مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارم جمع نہ کراسکیں وہ پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ 20 مارچ سے 22مارچ تک اور ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ 26مارچ سے 27مارچ تک اپنے تعلیمی اداروں اور میں جبکہ پرائیویٹ امیدوار انہی تاریخوں میں بورڈ آفس میں واقع حبیب بینک لمیٹڈ بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: