میٹرک بورڈ، نویں اور دسویں جماعت 2018کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

image
کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 28مارچ 2018سے شروع ہونے والے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ نویں اور دسویں جماعت سائنس اور جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے یہ شیڈول بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ اس سال جنرل گروپ کے امتحانات صبح کی شفٹ میں 9:00بجے سے 12:00بجے تک جبکہ سائنس گروپ کے امتحانات دوپہر 2:00بجے سے شام 5:00بجے تک لئے جائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے بورڈ کے حوالے سے سوشل میڈیا اور مختلف ذرائع سے چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح طور پریہ بات بھی کہی کہ کسی بھی حوالے سے معلومات لینے کیلئے بورڈ کے کسی ذمہ دار افسر، میڈیا کوآرڈینیٹر یا بورڈ کی ویب سائٹ سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ بعد ازاں 28مارچ کو نہم ودہم جماعت جنرل گروپ جنرل سائنس،(دوپہر) دہم جماعت سائنس گروپ پاکستان اسٹیڈیز، 29مارچ دہم جماعت جنرل گروپ بریل (نظری) عربی، کمپیوٹر اسٹیڈیز اختیاری (نظری)، فارسی، حسابات خانہ داری اور متعلقہ مسائل،(دوپہر) نہم و دہم سائنس گروپ مطالعہ پاکستان، 31مارچ جنرل گروپ علم شہریت ، علم بدن و حفظان صحت، تاریخ ہندو پاکستان، غذا اور تغزیہ (نظری)، (دوپہر) دہم جماعت سائنس گروپ ریاضی، 2اپریل جماعت دہم جنرل گروپ جیو میٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ، بچے کی نشوونما اور خاندانی زندگی، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ (نظری)،(دوپہر) دہم جماعت سائنس گروپ سندھی سلیس ، سندھی نارمل کورس، اردو متبادل، انگریزی ادب، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول،3اپریل جنرل گروپ دہم جماعت اسلامیات (لازمی)، اخلاقیات، (دوپہر) دہم جماعت سائنس گروپ کیمیا (نظری)،5اپریل جنرل گروپ نہم و دہم سندھی سلیس ، سندھی نارمل کورس، اردو متبادل، انگریزی ادب، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول،(دوپہر) نہم جماعت سائنس گروپ مطالعہ پاکستان (پرچہ اول) ، 6اپریل جنرل گروپ انگریزی لازمی (پرچہ دوم) (دوپہر) سائنس گروپ دہم جماعت انگریزی(پرچہ اول) ، 7اپریل جنرل گروپ نہم و دہم جماعت مطالعہ پاکستان ،(دوپہر) دہم جماعت سائنس گروپ طبیعات (نظری) ، 9اپریل جنرل گروپ دہم جماعت اردو نارمل کورس، اردو سلیس، جغرافیہ آف پاکستان (پرچہ دوم)، (دوپہر) نہم جماعت سائنس گروپ کیمیا (نظری)، 10اپریل جنرل گروپ نہم و دہم جماعت ریاضی، (دوپہر) سائنس گروپ دہم جماعت انگریزی لازمی (پرچہ دوم)، 11اپریل جنرل گروپ معاشیات، انتظام برائے اصلاح خانہ ، (دوپہر)سائنس گروپ جماعت نہم سندھی سلیس، سندھی نارمل کورس، اردو متبادل کورس، انگریزی ادب، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول، 12اپریل جنرل گروپ تجارتی جغرافیہ، جغرافیہ (اختیاری) ، ملبوسات ور پارچہ بافی، (دوپہر) سائنس گروپ دہم جماعت اسلامیات، اخلاقیات، 13اپریل جنرل گروپ نہم و دہم جماعت انگریزی، (دوپہر) سائنس گروپ نہم و دہم جماعت حیاتیات (نظری)، 14اپریل جنرل گروپ اسلامک اسٹیڈیز، تاریخ اسلام، (دوپہر) سائنس گروپ دہم جماعت اردو نارمل کورس، اردو سلیس، جغرافیہ آف پاکستان (پرچہ دوم) اور16اپریل جنرل گروپ اردو ادب، سندھی ادب، انگریزی ادب، گجراتی ادب اور آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ (عملی امتحانات)، (دوپہر) سائنس گروپ نہم جماعت انگریزی لازمی (پرچہ اول) کے امتحانات لئے جائیں گے۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.