ترنگ ایک محفوظ ٹی وائٹنر ہے

image
کراچی،07مارچ،:2018 اینگرو فوڈز لمٹیڈ (EFL)ایک ذمہ دار ادارہ ہے جو صارفین کو صحت بخش اورمعیاری مصنوعات کی فراہمی پر یقین رکھتا ہے۔اس ادارے کا تیار کردہ ترنگ ٹی وائٹنر؛پاکستان اسٹینڈرڈز کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) کے مقرر کردہ معیار اور محفوظ خوراک کے قواعد کے عین مطابق تیار کیا جاتا ہے۔ ترنگ عالمی ادارہ صحت (WHO)کے جاری کردہ معیار CODEX ALIMENTARIUS سے بھی مطابقت رکھتاہے۔

 آج کا صارف اپنی خوراک کے معیار کے حوالہ سے آگاہ اور فکرمند ہے، لہٰذا اینگرو فوڈز اپنے پیداواری طریقہ کار اور معیاری اجزا ء کے اتنخاب پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔ اس حوالہ سے ؛ "grass to glass" کے بہترین معیار کا اصول اپنایا گیا ہے۔ اس کے باعث اینگرو فوڈز کوصنعتی حلقو ں میں رہنما ادارے کی حیثیت حاصل ہے۔

ادارے کا بنیادی نظریہ ہے کہ؛ صارفین کی نشوونما اوربہتر صحت ہی اینگرو فوڈز کی ترقی کو یقینی بناتے ہیں ۔صحت بخش دودھ کی فراہمی میں مہارت کے باعث ہم چائے کو مزید خوش ذائقہ بناتے ہوئے صارفین کی زندگی میں پر لطف تجربات کا اضافہ کرتے ہیں ۔ہم قانون سازاداروں کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے آگاہی، صحت اورکفایت کو یقینی بنا رہے ہیں۔ ہم میڈیاکے ذریعہ صارفین کواہم معلومات فراہم کرتے ہوئے ایک صحت مند طرز زندگی کی جانب مائل کر رہے ہیں۔اینگرو فوڈزعالمی سطح پر مہارت کے علاوہ وسیع پیمانے پر باکفایت پیداوار کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔ اس طرح صارفین کو چائے کا بہترین ذائقہ فراہم کیا جا رہا ہے۔رائل فریزلینڈ کیمپینا کے 140سالہ علم اور مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئیاینگرو فوڈز قومی اور بین الاقوامی معیارات کی تعمیل کر رہا ہے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اینگرو فوڈز لمٹیڈکے چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری افیئرز ڈائریکٹر،نوید سعید نے کا کہنا ہے:’’اینگرو فوڈز نے ہمیشہ محفوظ اور صحت بخش مصنوعات کی حمایت کی ہے۔ اس عزم کے ساتھ ہم مارکیٹ میں بہترین مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ ایک ذمہ دار ادارے کے طور پر ہمیں ایک ایسی کمیونٹی کا حصہ بننے پر فخرہے جو اپنے حقوق اور محفوظمصنوعات کے لیے کوشاں ہے۔ ترنگ کانیا فارمولا بہتر ین ذائقہ پیش کرتے ہوئے ہمارے صارفین کو باکفایت چائے کے دوگنے کپ فراہم کرتا ہے ۔ ‘‘

محفوظٹی وائٹنرزکے نسخہ کے حوالے سے ایک حالیہ کارروائی کے دوران عدالت نے لیکوئیڈ ٹی وائٹنرزکے استعمال کو محفوظ قرار دیتے ہوئے اسے چائے کا ذائقہ بڑھانے کا باکفایت ذریعہ قرار دیا ہے ۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.