فیس بک کا لوگو نیلا کیوں ہے؟ دلچسپ وجہ جانیں

11 Mar, 2018 ڈان نیوز
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک دنیا کا مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک ہے مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ اس کا لوگو نیلے رنگ کا کیوں ہے؟تو اس کے پیچھے کافی دلچسپ وجہ چھپی ہے۔ویسے اس پر روشنی ڈالنے سے پہلے یہ جان لیں کہ ہماری آنکھیں مختلف رنگوں کو دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں جس کی وجہ روشنی کی لہروں کی فریکوئنسی کا فرق جانچنا ہے۔مزید پڑھیں : مارک زکربرگ کی زندگی کا بڑا پچھتاواسائنسدانوں کے مطابق مخصوص رنگ لوگوں کے اندر مختلف جذبات جگاتے ہیں اور فیس بک لوگو کے پیچھے ایک وجہ یہ بھی ہے۔مگر اصل وجہ اس سے بھی زیادہ دلچسپ ہے اور حیران کردینے والی ہے۔مگر اس سے پہلے یہ جان لیں کہ نیلے رنگ کو استحکام، اعتماد اور سکون کی علامت سمجھا جاتا ہے اور اس لیے فیس بک یا ٹوئٹر پر اس کا غلبہ حیران کن نہیں لگتا۔مگر فیس بک کے نیلے لوگو کے پیچھے یہ راز نہیں چھپا بلکہ اس کا تعلق اس سائٹ کے بانی مارک زکربرگ سے ہے۔یہ بھی پڑھیں : مارک زکربرگ کو 2 ارب افراد کو کنٹرول کرنے کا تجربہ ہےہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو مگر مارک زکربرگ کلر بلائنڈ ہیں، یعنی انہیں سرخ اور سبز رنگ نظر نہیں آتا۔نیویارکر میگزین کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران مارک زکربرگ نے انکشاف کیا تھا۔وہ جس رنگ کو سب سے بہتر دیکھ سکتے ہیں، وہ نیلا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس رنگ کا فیس بک ویب سائٹ اور موبائل ایپ پر غلبہ ہے۔مارک زکربرگ نے جریدے کو بتایا 'نیلا رنگ میرے لیے سب سے بہترین ہے، میں نیلے رنگ کو بہت اچھی طرح دیکھ سکتا ہوں'۔ Facebook Count Twitter Share Email
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: