بھارت کے امیرترین امیتابھ اور جیا بچن 100کروڑ روپے کے قرضدار نکلے

13 Mar, 2018 نوائے وقت
ممبئی (نیٹ نیوز) بھارت کے امیر ترین خاندانوں میں شمار کئے جانے والے بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ جیا بچن کروڑوں کے قرضدار نکلے۔ جیا بچن بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ بھارت کی نامور سیاستدان بھی ہیں اور پچھلے کئی برس سے بھارتی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی سے منسلک ہیں۔ اتر پردیش سے راجیہ سبھا کی امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور ساتھ ہی اپنے اور امیتابھ بچن کے اثاثوں کے بارے میں بھی بتایا۔امیتابھ اور جیا بچن نے بینکوں سے تقریباً 100 کروڑ کا قرض لے رکھا ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: