جدید اسمارٹ گلاسز دیکھنے کے ساتھ سننے میں بھی مددگار

13 Mar, 2018 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹیکنالوجی جیسے جیسے آگے بڑھ رہی ہے انسانی عقل حیرت کے سمندر میں غوطہ زن نظر آتی ہے،جدید اسمارٹ گلاسزکی بدولت آپ نہ صر ف سامنے موجود منظر دیکھ سکتے ہیں بلکہ اے آر ٹیکنالوجی سے مزین ان گلاسز سے --> ارد گرد کی آوازوں کو نہ صرف صاف سناجاسکے گا بلکہ ان آوازوں کا ترجمہ آپکی مادری زبان میں بھی کیا جاسکتا ہے۔اسمارٹ گلاسز کے فیچرز کو آپ صرف سر ہلانے سے بھی استعمال کرسکتے ہیں اور یہ بلو ٹوتھ کے ذریعے آپ کے فون سے منسلک ہوگا، یہ گلاسز آپ کے سامنے نظر آنے والے مناظر کے بارے میں آپ کو معلومات فراہم کریں گے۔اسمارٹ گلاسز کی خاص بات ترجمے کی صلاحیت ہے جس کی بدولت سیاح اس سے بہت فائدہ اٹھا سکیں گے، اسمارٹ گلاسز جلد ہی مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دیئے جائیں گے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: