امریکی صدر نے ریکس ٹلرسن کو عہدے سے برطرف کردیا

13 Mar, 2018 ڈان نیوز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن کو اپنے عہدے سے برطرف کرنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ریکس ٹلرسن کی جگہ وہ سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کا نام دیں گے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مائیک پومپیو اس وہدے پر بہترین کام کریں گے۔انہوں نے ریکس ٹلرسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریکس ٹلرسن نے بہترین خدمات انجام دیں۔ انہوں نے بتایا کہ سی آئی اے میں مائیک پومپیو کی جگہ پر ان کی ڈپٹی جینا ہاسپل لیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ جینا ہاسپل اس عہدے پر آنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ ٹویٹ ریکس ٹلرسن کے دورہ افریقا سے واپس آتے ہی سامنے آیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم عہدوں میں ہونے اس تبدیلی کے حوالے سے کسی قسم کی وضاحت دینے سے گریز کیا۔ Facebook Count Twitter Share Email
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: