انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ،فیڈرر کی پیش قدمی جاری

13 Mar, 2018 پی ٹی وی نیوز
انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کی پیش قدمی جاری ہے۔کیلیفورنیا میں کھیلے گئے مینز سنگل مقابلے میں سوئس ٹینس سٹار فیڈرر نے سربیا کے ’فلپ ۔کراجینووچ‘ کو سٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ ایک سے با آسانی شکست دے کر چوتھے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ایونٹ میں کھیلے گئے ایک اور مینز سنگل مقابلے میں جرمنی کے ’الیگزینڈر۔زیوریو‘کو اپ سیٹ شکست کا سامنا ہوا۔پرتگالی سٹار ’جوآ۔شوزا‘ نے فورتھ سیڈ زیوریو کو سات پانچ،پانچ سات اور چھ چار سے ہر اکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ارجینٹینا کے مارٹن ڈیل پوٹرو اورکروشیا کے مارین چلچ نے بھی ٹورنامنٹ میں اپنے اپنے میچ جیت کر اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کر لی ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: