افغان جنگ سیاسی محاذ پر بھی جیتی جا سکتی ہے: جیمز میٹس

13 Mar, 2018 پی ٹی وی نیوز
امریکی وزیرِ دفاع جیمز میٹس نےآج کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے وفود کی سطح پر اہم ملاقات کی۔ملاقات کے دوران افغانستان میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔جیمز میٹس نے اس موقع پر کہا کہ افغان جنگ سیاسی محاز پر بھی جیتی جا سکتی ہے۔ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا شاید ابھی کچھ دور ہے لیکن آہستہ آہستہ انہیں اس جانب لانے پر توجہ مرکوز ہے۔ امریکی وزیرِدفاع نے افغانستان میں تعینات امریکی افواج کے سینئر کمانڈروں سے بھی ملاقات کی۔امریکی وزیرِ دفاع افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچے تھے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: