عمران خان کو پاکستان میں " پلانٹ" کرنے والا کون ہے؟؟؟سیاست الیکشن سے کیا ثابت ہو گیا ؟؟رانا ثنا اللہ کا بیان جاری

13 Mar, 2018 روزنامہ اوصاف
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ زرداری عمران گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا ہے۔ کس نے انہیں اکٹھا کیا، اب ڈھکا چھپا نہیں رہا ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں صوبائی وزیرِ قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کی مونچھیں نہیں تو میرا کیا قصور، وہ وقت دور نہیں کہ اسے کانوں سے پکڑ کر دیس نکالا دیں گے۔ --> رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاست میں تشدد اور گالم گلوچ کے بانی عمران خان ہیں، اسے منظم انداز میں پاکستان میں انتشار کے لئے لانچ کیا گیا۔ ووٹ کی طاقت سے اس کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن پر سیاست میں بلی تھیلے سے باہر آ گئی اور زرداری عمران گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا ہے۔ کس نے انہیں اکٹھا کیا، اب ڈھکا چھپا نہیں رہا۔ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے آگے قوم انہیں ایک سٹیج پر بھی دیکھے گی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: