مسلم لیگ (ن) کو 11000واٹ کا جھٹکا ۔۔۔ سپریم کورٹ پاکستان نے ایک بار پھر ایسا فیصلہ کر ڈالا کہ ن لیگ کی راتوں کی نیندیں حرام

13 Mar, 2018 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز پر توہین عدالت کرنے کے جرم میں سزا عائد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز پر توہین عدالت کرنے کے جرم میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔دانیال عزیز پر آرٹیکل 204اور توہین عدالت آرڈیننس2003 کے تحت فرد جرم عائد کیا گیا۔ --> جسٹس مشیر عالم نے فرد جرم کی چارج شیٹ پڑھ کر سنائی۔اور کہاکہ دانیال عزیز نے ججوں کی تضحیک اور توہین عدالت کی ۔جب کہ عدالتی معاملات میں بھی مداخلت کی۔دانیا ل عزیز نے جسٹس اعجاز الحسن سے متعلق توہین آمیز الفاظ استعمال کئے۔اس کے علاوہ نیوز کانفرس میں بھی عدلیہ کے خلاف نا مناسب زبان استعمال کی۔جب کہ سپریم کورٹ میں دانیال عزیز نے صحت جرم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔یاد رہے کہ دانیال عزیز نے 8ستمبر 2017کو ایک پریس کانفرس میں نگراں جج پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ نگراں جج نے نیب ریفرنس تیار کروایا ۔اس کے علاوہ دانیال عزیز نے یہ بھی کہا تھا کہ جہانگیر ترین کی نا اہلی کی صورت میں عمران خان کو بچانا مقصود تھا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: