نیشنل فوڈز میں صنفی شمولیت کی تقریب

image
کراچی،13مارچ،:2018 خواتین کے عالمی دن 2018کے موقع پر دنیا بھر کی خواتین کے پیشہ ورانہ کردار کو اجاگر کرنے کے حوالے سے نیشنل فوڈز لمٹیڈ (NFL) نے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کا موضوع #PressForProgress تھا۔

کارپوریٹ ورلڈ میں خواتین کی بڑھتی ہوئی موجود گی کے باعث اس موقع پر نیشنل فوڈز نے متعدد اہم خواتین کو مدعوکیا تھا جن میں خواتین کے متحرک ادارے سرکل کی بانی،صدف عابد ،آرگنائزیشنل سائیکالوجسٹ سامعہ نسیم احمد اور معروف ماہر غذا و خوراک ،محترمہ امینہ مجیب شامل تھیں۔اس تقریب کے دوران ادارے کی ترقی میں خاتون ملازمین کی مسلسل کاوشوں کاذکر بھی کیا گیا ۔تمام صنعتوں میں خواتین کی اعانت کی غرض سے کارپوریٹ سیکٹر میں خواتین کو درپیش عمومی مسائل پر اظہار خیال کرنے کے لیے نیشنل فوڈز لمٹیڈ نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی دیگراہم شخصیات کو بھی مدعوکیا تھا ۔

اس تقریب کو نیشنل فوڈز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی اراکین محترمہ نورین حسن اور سعدیہ نویدنے بھی پذیرائی بخشی۔ اس موقع پر نورین حسن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’ ’ہم خاتون رہنماؤں کی کوششوں کو سراہتے ہیں جنہوں نے آنے والی نسلوں کے لیے راہ ہموار کی۔ اس بات کو سمجھنا بہت اہم ہے کہ خواتین کا نقطہ نظر اگرچہ مردوں کے نقطہ نظر سے مختلف ہوتا ہے لیکن معیشت کی ترقی کے لیے یہ بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ مردوں کا نقطہ نظر۔ہمارے لیے یہ بات قابل فخر ہے کہ ہمارا ادارہ خواتین کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتا ہے اور اس کا برسرعام جشن مناتا ہے۔‘‘

صنعتی میدان میں قیادت کے لیے خواتین کی شمولیت کے حوالہ سے نیشنل فوڈز ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔یہاں ایسی مؤثرپالیسیاں نافذہیں جو صنفی شمولیت اور تنوع کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ انہوں نے خاتون ورکرز کے بچوں کے لیے سائٹ پر ڈے کیئر کی سہولت فراہم کی ہے ۔ان تمام باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے دو نوں مقررین نے کارپوریٹ سیکٹر سے وابستہ خواتین کو درپیش مختلف مسائل پر بھی اظہار خیال کیا۔

اس تقریب کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز، انڈسٹریل ریلیشنز، ایڈمن اینڈ سیکورٹی، محترمہ سائرہ اے خان نے کہا،’’ہمیں نیشنل فوڈز میں پائے جانے والے صنفی تنوع پر فخر ہے۔ایک ادارے کے طور پر اس سال عالمی یوم خواتین #PressForProgress منانا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ایک ایسی کمپنی میں ،جہاں خواتین کو کارپوریٹ آفس اور پلانٹ، دونوں جگہ ملازمت کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں، ہمارے لیے یہ بات بہت اہم ہے کہ ہم مردوں اور عورتوں، دونوں کو مساوی مواقع فراہم کریں تاکہ وہ ااپنی صلاحیتیں بروئے کار لا سکیں اور ادارے کی کامیابی میں حصہ لے سکیں۔ ہم ایسی ہی دیگر تقریبات منعقد کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں جو پلانٹ کے ملازمین اور کارپوریٹ شعبوں دونوں کو کسی تفریق کے بغیررابطے کے مواقع فراہم کریں۔‘‘

عالمی یوم خواتین پر اپنی حمایت کے اظہار کی غرض سے نیشنل فوڈز لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ابرار حسن بھی تقریب میں موجود تھے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.