کراچی انٹر بورڈ: امتحانی فارمز جمع کروانے کا آخری موقع

10 Apr, 2018 ہماری ویب
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے طلباء کو امتحانی فارمز جمع کروانے کا آخری موقع دیتے ہوئے انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، ہوم اکنامکس، میڈیکل ٹیکنالوجی بشمول امپروومنٹ آف ڈویژن، بینیفٹ کیسز اور ایڈیشنل سبجیکٹس کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء میں شرکت کے اہل اور خواہشمند امیدواروں کیلئے امتحانی فارمز جمع کروانے کی خصوصی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔درج بالا تمام گروپس کے امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز منگل 10اپریل 2018ء سے بروز جمعرات 12اپریل 2018ء تک جمع کرواسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ طلباء کو امتحانی فارمز جمع کروانے کا یہ آخری موقع دیا گیا ہے اس کے بعد کسی صورت امتحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/EG/65/2018کے مطابق گورنمنٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس اور ہوم اکنامکس گروپس کے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے امتحانات میں ایک یا کئی پرچوں میں ناکام رہنے والے امیدوار اپنے امتحانی فارم 10اپریل سے 12اپریل 2018ء تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ کالجز یہ امتحانی فارم بمع فیسوں کے پے آرڈرز کے بروز پیر 16 اپریل 2018ء تک انٹر بورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔

نوٹیفکیشن نمبر BIE/EG/64/2018کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ اول اور حصہ دوم سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء میں شرکت کے اہل گورنمنٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم 10اپریل سے 12اپریل تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ گورنمنٹ کالجز اور ہائیر سیکنڈری اسکولز امتحانی فارم بروز جمعہ 13اپریل 2018ء تک انٹربورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔یاد رہے کہ رواں سال محترم وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام گورنمنٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلباء کی امتحانی فیس معاف کردی گئی ہے، لہٰذا گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے طلباء بغیر کسی فیس کے امتحانی فارمز اپنے کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن نمبر BIE/EG/66/2018کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ اول اور حصہ دوم سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ ، سائنس جنرل، کامرس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات 2018ء میں شرکت کے اہل پرائیویٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ10اپریل سے 12اپریل 2018ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں جو یہ امتحانی فارم فیسوں کے پے آرڈرز کے ساتھ بروز پیر 16اپریل 2018ء تک انٹربورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔

نوٹیفکیشن نمبر BIE/EG/63/2018کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم سائنس، کامرس گروپس بشمول امپروومنٹ آف ڈویژن، بینیفٹ کیسز اور ایڈیشنل سبجیکٹس کے پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ 10اپریل سے 12اپریل 2018ء تک اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ میں واقع HBL بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں، امتحانی فارم کی سترہ یا زیادہ گریڈ کے حکومتی افسر سے تصدیق کے ساتھ میٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی، انٹر کی مارکس شیٹ، رجسٹریشن کارڈ کی فوٹو کاپی یا رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی سلپ بھی لگانی ہوگی۔

واضح رہے کہ طلباء کو امتحانی فارمز جمع کروانے کا یہ آخری موقع دیا گیا ہے اس کے بعد کسی صورت امتحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔


Click here for Online Academic Results

 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: