کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ: ریگولر طلبہ و طالبات کے ایڈمٹ کارڈز

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ 24اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ حصہ اول ، حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، ہوم اکنامکس اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے سالانہ امتحانات میں شرکت کرنے والے ریگولر طلبہ و طالبات کے ایڈمٹ کارڈز تیار ہوگئے ہیں، کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے نمائندے اپنے تعلیمی اداروں کے سربراہان کے اتھارٹی لیٹرز کے ساتھ بروز بدھ 18اپریل سے بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے ایڈمٹ کارڈز وصول کرلیں جبکہ طلبہ و طالبات بروز جمعرات 19اپریل سے اپنے ایڈمٹ کارڈز اپنے تعلیمی اداروں سے حاصل کرسکتے ہیں۔

اسی طرح کامرس پرائیویٹ اور سائنس گروپس کے پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دیئے گئے ہیں، جن امیدواروں کو بروز جمعرات 19اپریل تک ایڈمٹ کارڈز موصول نہ ہوں وہ بروز جمعہ 20اپریل سے بروز اتوار 22اپریل تک صبح دس بجے سے شام چار بجے تک اپنے ایڈمٹ کارڈز کی نقول بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے حاصل کرسکتے ہیں، ایڈمٹ کارڈ کی نقل حاصل کرنے کیلئے امتحانی فارم اور فیس جمع کرانے کی رسید، رجسٹریشن کارڈ یا رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی رسید اور میٹرک کی مارکس شیٹ کی کاپی لانا ضروری ہوگا۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.