میٹرک بورڈ، سالانہ عملی امتحانات 20اپریل سے شروع ہونگے

image
کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں اور دسویں سائنس وجنرل گروپ کے سالانہ عملی امتحانات 2018شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کے ناظم امتحانات خالد احسان نے بتایا کہ20اپریل سے14مئی تک عملی امتحانات دیئے گئے شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ 13اپریل سے امتحانی مراکز کا سامان بھی ایگزامینشن اسٹور بورڈ آفس سے صبح ساڑھے 9بجے سے شام 5بجے تک جاری کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق13اپریل کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد ۔ 14اپریل کوجمشید ٹاؤن، گلشن اقبال،شاہ فیصل۔ 16اپریل کو لانڈھی، کورنگی، ملیر، بن قاسم جبکہ 17اپریل کوبلدیہ، سائٹ، اورنگی، صدر، لیاری، کیماڑی اور گڈاپ حاصل کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ امتحانی سامان میٹرک بورڈ سے دی گئی تاریخوں میں حاصل کر سکتے ہیں۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.