سعودی عرب میں فوجی مشق ”گلف شیلڈ۔ ون“ کی تقریب

16 Apr, 2018 پی ٹی وی نیوز
وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی سعودی عرب میں ہونے والی فوجی مشقو ں ”گلف شیلڈ۔ ون“ کی تقریب میں شریک ہیں۔وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔مشقیں عرب لیگ کے 29ویں سربراہ اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے مشرقی ساحل پر ہورہی ہیں ۔گلف شیلڈون میں چوبیس ملک شریک ہیں ۔ان مشقوں کا مقصد تیاری ، باہمی رابطوں کا فروغ اور شریک ملکوں کے درمیان تعاون میں اضافہ ہے۔مشقوں کا مقصد پیشہ ورانہ مہارت اور آپس کی سیکورٹی کےلیے مربوط نظام وضح کرنابھی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور دوسرے ملکوں کی قیادت مشقوں کا معائنہ کرے گی۔مشقوں میں پاکستان ،متحدہ عرب امارات، مصر، ترکی، امریکہ اور برطانیہ اور دوسرے ملکوں کےفوجی دستے شامل ہیں۔اس سے پہلے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے تو شاہ عبدالعزیز ائیر بیس دہران میں دمام کے گورنر پرنس سعود بن نائف السعو دنے انکا استقبال کیا۔ وزیراعظم کی دمام کے گورنر پرنس سعود بن نائف السعو د سے ملاقات میں پاکستان کے سفیر "خان ہشام بن صدیق" اور پاکستان میں تعینات سعودی سفیر"نواف المالکی" بھی موجود تھے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: