دورہ انگلینڈ اورآئر لینڈ،قومی ٹیسٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 18اپریل سے شروع ہوگا

16 Apr, 2018 پی ٹی وی نیوز

دورہ انگلینڈ اور آئر لینڈ کے لئے اعلان کردہ قومی ٹیسٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 18اپریل سے شروع ہو رہا ہے۔ ہیڈ کو چ مکی آرتھر کی زیر نگرانی پانچ روزہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے ساتھ ساتھ فیزکل فٹنس پر بھی خصوصی توجہ دی جائیگی۔ فخر زمان، امام الحق، عثمان صلاح الدین اور سعد علی پہلی بار ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔قومی ٹیم 23اپریل کو ٹیسٹ سریز کے لئے روانہ ہوگی۔گرین شرٹس آئر لینڈ کیخلاف ایک ٹیسٹ اور انگلینڈ کیخلاف دوٹیسٹ کھیلیں گی۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں