وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے 

16 Apr, 2018 نوائے وقت
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، دولت مشترکہ کا اجلاس18سے 20اپریل تک لندن میں ہو گا۔ رواں سال مشترکہ سربراہ اجلاس کا موضوع ''ایک مشترکہ مستقبل کی جانب'' رواں دواں ہے، دولت مشترکہ کا یہ اجلاس پاکستان کو جدید اور ابھرتی ہوئی منڈی میں تغیر اور پیش رفت کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرے گا جو اب کاروبار' سرمایہ کاری اور تجارت کیلئے ایک پرکشش مقام ہے۔ سربراہ اجلاس دولت مشترکہ سربراہان کو باہمی تعاون کا موقع فراہم کرے گا،لندن میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم ملکہ الزبتھ دوئم' پرنس آف ویلز اور برطانوی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ یہ کانفرنس دولت مشترکہ کے دیگر رہنماؤں سے ملنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کا موقع بھی فراہم کرے گی، پاکستان دولت مشترکہ کے بانی ارکان میں سے ایک ہے ، دولت مشترکہ کے موجودہ ارکان کی تعداد 53ہے، دولت مشترکہ ممالک دو ارب 20کروڑ سے زائد آبادی پر مشتمل ہے ،اس کے رکن ممالک دنیا کے چھ براؑ عظموں میں واقع ہیں، رکن ممالک دنیا کے کل رقبے کے ایک چوتھائی پر واقع ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: