چاند نظر نہیں آیا،  یکم شعبان 18 اپریل بروز بدھ کو ہوگی:چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

16 Apr, 2018 نوائے وقت
شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا جب کہ یکم شعبان 18 اپریل بروز بدھ کو ہو گی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے چاند نہ نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم شعبان 18 اپریل بروز بدھ کو ہوگی جب کہ شب برات یکم مئی، منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہوگی ۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: