”سپر کبڈی لیگ“ 2سے10 مئی تک لاہو ر میں ہوگی

16 Apr, 2018 پی ٹی وی نیوز
پاکستان میں پہلی بار ”سپر کبڈی لیگ“ اگلے ماہ شروع ہورہی ہے۔لیگ دو سے دس مئی تک لاہو ر میں کھیلی جائے گی جس میں نامور ملکی اورغیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے ۔ایونٹ میں میزبان ملک پاکستان ، سری لنکا، بنگلہ دیش، ملائیشیا، عراق، کینیا، جاپان اور ایران سمیت دس ملکوں کے ایک سو بیس سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔لیگ کے لیے ڈرافٹنگ کا عمل رواں ماہ کی تئیس تاریخ کو ہوگاجبکہ افتتاحی تقریب یکم مئی کو منعقد ہوگی۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: